جے اے سی کے لیڈروں نے آج گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن سے ملاقات کی۔
بعد ازاں راج بھون میں اشوتھاماریڈی نے کہا کہ حکومت آر ٹی سی کے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے ذمہ دار ہیں اور یونینیں ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کررہی ہیں۔
انھوں نے یاددہانی کروائی کہ ٹی آر ایس حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کو سرکاری ملازمین کے طور پر قرار دینے کا انتخابی وعدہ کیا تھا۔
اشوتھا ماریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس لیڈر کیشور راؤ کی جانب سے حکومت اور یونینوں کے مابین ثالث کے کردار کو ادا کرنا اچھی بات ہے۔