اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں دردناک سڑک حادثہ، 35 افراد زخمی - دردناک سڑک حادثہ

کرشنا ضلع میں پرائیویٹ ٹراویلس بس پلٹ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔

آندھراپردیش: کرشنا ضلع میں بس حادثے کا شکار
آندھراپردیش: کرشنا ضلع میں بس حادثے کا شکار

By

Published : Dec 24, 2020, 6:56 AM IST

آندھراپردیش کے کرشنا ضلع کے جگیا پیٹ منڈل انومنچی پلی کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی۔ یہ ٹراویل بس وشاکھا پٹنم سے حیدرآباد جارہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق کرشنا ضلع میں پرائیویٹ ٹراویلس بس الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔ بس میں 50 افراد سوار تھے۔

زخمیوں کو جگیا پیٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

متاثرین کا تعلق وشاکھا پٹنم اور اڈیشہ سے ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کورونا سے متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details