اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجٹ تلنگانہ کےلیے مایوس کن: اتم کمار ریڈی

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش کردہ مرکزی بجٹ تلنگانہ ریاست کیلئے مایوس کن ہے۔ فنڈز کے الاٹمنٹ اور نئے پروجیکٹز کے سلسلہ میں تلنگانہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔

بجٹ تلنگانہ کےلیے مایوس کن: اتم کمار ریڈی
بجٹ تلنگانہ کےلیے مایوس کن: اتم کمار ریڈی

By

Published : Feb 2, 2021, 9:49 AM IST

نئی دہلی میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ بی جے پی حکومت سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے عوامی رقومات خرچ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں انتخابات کے پیش نظر زیادہ فنڈ مختص کیا گیا جبکہ باقی ریاستوں کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت تمام ریاستوں میں وسائل کی یکساں تقسیم میں ناکام ہوچکی ہیں۔ یہ طریقہ کار ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ریاستوں کو صرف الیکشن کے سال میں نئے پروجیکٹز اور فنڈز حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے 4 ارکان پارلیمنٹ بشمول ریاستی صدر بنڈی سنجے کو اپنے آپ کو شرمسار ہونا چاہئے کیونکہ وہ تلنگانہ کو مرکزی بجٹ سے ایک روپیہ بھی دلانے میں ناکام رہے۔ بی جے پی رہنماوں کو تلنگانہ کی ترقی کے بارے میں بلند بانگ دعوؤں اور جھوٹے وعدوں سے گریز کرنا چاہئے۔

بجٹ تلنگانہ کےلیے مایوس کن: اتم کمار ریڈی

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ اس بات کی وضاحت کریں کہ انہیں 2014 سے مرکز کی بی جے پی حکومت کی تائید سے کیا حاصل ہوا۔

کے سی آر نے ابتداء سے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور فیصلوں کی مکمل تائید کی ہے۔ بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلی سے زیادہ کے سی آر نے مودی حکومت کے فیصلوں کی تائید کی لیکن بدلے میں تلنگانہ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ ٹی آر ایس حکومت مرکز سے جی ایس ٹی کے بقایہ جات حاصل کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details