اردو

urdu

ETV Bharat / state

خوبصورت ٹوکریاں فروخت کرنے والوں کا برا حال - telangana news

کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب و متوسط طبقے کی سامنے روزی کا روٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ ان کے روزگار پر لاک ڈاؤن کے منفی اثرات پڑ رہے ہیں، حالات اس قدر ہو گئے ہیں کہ بہتوں کے سامنے فاقہ کشی کی نوبت آن پڑی ہے۔

bucket makers facing financial crisis due to coronavirus in hyderabad
خوبصورت ٹوکریاں فروخت کرنے والوں کا برا حال

By

Published : Sep 1, 2020, 5:20 PM IST

ان لاک میں تو بازار کھل تو گئے ہیں لیکن ان کے آمدنی پہلے کی طرح اب نہیں رہ گئی ہے۔ جس سے ان کو گھر کے خرچ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

حیدر آباد میں ایک قبیلے کے لوگ معظم جاہی مارکیٹ کے قریب موسی ندی کے کنارے چھوٹی جھونپڑیوں میں گزارا کرتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

یہ دیہاتی قبیلے والے لوگ اپنا گزر بسر ٹوکریاں بنا کر کرتے ہیں، مختلف انداز میں خوبصورت ٹوکریاں تیار کر ان کو فروخت کر تے ہیں، خوبصورت دکھنے والی ٹوکریاں فروخت کرنے والوں کا حال یہ ہے کہ اب ان کے یہاں پہلے کی طرح خریدار نہیں آتے ہیں۔

یہ ٹوکریاں ہندو شادی بیاہ کی تقریب میں زیادہ استعمال ہوتی ہیں، اس کے علاوہ بچوں کے نام رکھائی پر مٹھائی تقسیم کرنے کے لیے چھوٹے ٹوکریاں کے استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹوکریاں فروخت کرنے والوں کی مالی حالت حالت خراب

ایک ہی خاندان کے افراد اس کام سے منسلک ہیں۔ ایک بڑی ٹوکری 80 روپے میں فروخت ہوتی ہے اور چھوٹی ٹوکریاں اس سے کم قیمت میں فروخت ہوتی ہیں۔

ٹوکریاں فروخت کرنے والوں کی مالی حالت حالت خراب

اس کاروبار میں پہلے دن میں ہزار روپے سے زائد کی آمدنی ہوتی تھی، لیکن لاک ڈاون کے بعد تقریبات کی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے اب روزانہ 300 روپے کی آمدنی نہیں ہورہی ہے۔

ٹوکریاں فروخت کرنے والوں کا برا حال

مزید پڑھیں:

عاشورہ کے جلوس کے ذمہ داروں پر مقدمات درج

ان کے پاس اس کام کے سوا کوئی اور کام نہیں ہے۔ اب ان کو گزر بسر کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان لوگوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details