اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھائی کے ہاتھوں تین بہنوں کا قتل - حیدرآبادکے پرانے شہر میں واردات

امن، بھائی چارہ اور رشتوں کا احترام کرنے کے لیے دنیا بھر میں پہچان رکھنے والے حیدرآباد شہر میں پیر کی شام دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔

بھائی نے تین بہنوں کوہلاک کردیا
بھائی نے تین بہنوں کوہلاک کردیا

By

Published : Jun 29, 2020, 9:49 PM IST

Updated : Jun 29, 2020, 11:07 PM IST

حیدرآباد کے پرانے شہر میں دردناک واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص نے اپنی تین بہنوں کو ہلاک کردیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق چندرائن گٹہ بارکس علاقے کا رہنے والا احمد بن سالم با اسماعیل نے آج شام اپنے تین بہنوں پر تیز دھار تلوار سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جن میں دو بہنیں برسرموقع ہلاک ہوگئیں جبکہ تیسری بہن ہسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق احمد بن اسماعیل چند دن قبل ہی اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

Last Updated : Jun 29, 2020, 11:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details