حیدرآباد کے گچی باؤلی اسٹیڈیم میں منعقد سمر کیمپ میں ریسلنگ، فٹبال ،سیمسنگ، بیٹ مین ٹنگ، اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ ان کھیلوں میں جیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعام سے نوازا گیا- کوچ سدھاکر یادو نے کہا کہ لڑکیاں ریسلنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ روازنہ 4 تا 5 گھنٹے پریکٹس کرتی ہیں 'میرا خواب ہے ایک دن گچی باؤلی اسٹیڈیم کے تربیت یافتہ ریسلرز اولمپک میں حصہ لیں۔'Summer Camp Held in Hyderabad
انہوں نے کہا کہ نعزین فہمینہ پچھلے دو سال سے گولڈ میڈل حاصل کر رہی ہیں۔ فہمینہ نے دو سال قبل تلنگانہ اسٹیٹ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا- جس کو گورنر تلنگانہ نے انعام سے نوازا تھا- منیشا نے تلنگانہ اسٹیٹ کے لیے 4 گولڈ میڈل حاصل کیے- ان کے علاوہ پریا نے بھی اسیٹیٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی-