تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے لنگر ہاؤس چوراہے پر 11 جولائی کو ریاستی وزیر تلسانی سرینواس یادو نے پوجا کا اہتمام کیا، جس کے بعد بونال کا جلوس قلعہ گولکنڈہ کے مندر کو روانہ ہوا، اس بونال جلوس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ رواں برس ریاستی حکومت نے بونال تقریبات کے انعقاد کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری کی ہے جو 11 جولائی سے شروع ہوچکی ہے۔
حیدرآباد: 11؍ جولائی سے بونال تہوار کا آغاز
ریاست تلنگانہ میں 11؍ جولائی کو قلعہ گولکنڈہ کے مندر میں بونال تہوار کے پیشِ نظر پوجا کا اہتمام کیا گیا، ریاستی حکومت نے اس تہوار کے لیے 15؍کروڑ روپیے کا بجٹ جاری کیا ہے۔
bonalu festival
واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں بونال ایک خالص روایتی ہندو تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں دیوی مہاکالی کی پوجا کی جاتی ہے۔ تہوار کے پہلے اور آخری دن مہاکالی کی بہت سی علاقائی شکلوں میں سے ایک رینوکا ییلمما کی خصوصی پوجا کی جاتی ہے۔