سعودی عرب میں مرنے والے تلنگانہ کے ورکر کی لاش 145دنوں بعد اس کے آبائی مقام منتقل کی گئی۔
جگتیال ضلع کے کونڈپور سے تعلق رکھنے والے 55سالہ ایس راجیا کی موت 14 اپریل کو ریاض کے ایک اسپتال میں ہوئی تھی۔ لاک ڈاون کے نفاذ کی وجہ سے فلائٹس معطل ہوگئی تھیں جس کے نتیجہ میں اس کی لاش کی منتقلی میں کافی تاخیر ہوئی۔
اس مسئلہ کو ریاض میں بھارتی سفارت خانہ کے علم میں 21 جون کو کونسلر سرویسس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈو رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی نے لایا۔
سفارت خانہ کے عہدیداروں نے ان کو جواب دیا کہ سفارت خانہ اس معاملہ سے لاعلم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی اس کی موت کا اندراج کروایا جائے گا اور لاش کی منتقلی کے اقدامات کئے جائیں گے تاہم لاش کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی کیونکہ اس کے اسپانسر(کفیل) نے بروقت اگزٹ پرمٹ جاری نہیں کیا۔