ریاست تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری رام چندر کھنتیا نے کہا کہ فسادات کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے نقصاندہ ہوتے ہیں لیکن بی جے پی اس سے فائدہ اٹھانا خوب جانتی ہے۔ بی جے پی فسادات کے ذریعے ہندو ووٹ بٹورتی ہے۔
تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری رام چندر کھنتیا انہوں نے کہا کہ عوام اب بی جے پی کی پالیسی کو سمجھنے لگے ہیں جس کے نتائج مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں دیکھنے کو ملے ہیں۔
آر سی کنتیا نے دستور میں ترمیم کرکے غیر آئینی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کو اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب ہونے نہیں دے گی اور جو احتجاج کیا جا رہا ہے اس میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔
'پولیس افسر کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے'