اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حضورآباد کے لیے بی جے پی کا منشور بڑا لطیفہ' - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راونےکہا، گجرات میں بی جے پی صرف 600 روپئے ہی وظیفہ دے رہی ہے۔ انہوں نے تعجب کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب گجرات میں بی جے پی 600 روپئے وظیفہ فراہم کررہی ہے تو پھر وہ حضورآباد میں کس طرح تین ہزار روپئے وظیفہ دے گی؟

'حضورآباد کے لیے بی جے پی کا منشور بڑا لطیفہ'
'حضورآباد کے لیے بی جے پی کا منشور بڑا لطیفہ'

By

Published : Oct 27, 2021, 7:10 PM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راو& نے حلقہ حضورآباد کیلئے بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ منشور کو ایک بڑا لطیفہ قرار دیا۔

انہوں نے حضورآباد اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم کے آخری دن کہاکہ اگرچہ کہ ٹی آرایس بی جے پی کے لیڈروں سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ وہ یہ بتائے کہ حضورآباد میں بی جے پی امیدوار کی کامیابی پروہ کیاکرے گی تاہم بی جے پی اس پر کوئی جواب نہیں دے سکی۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش میں صدر راج نافذ کرنے کی اپیل

انہوں نے ہر گھر کو پانی سپلائی کرنے بی جے پی کے وعدہ پر کہا کہ ٹی آرایس نے چار سال پہلے ہی مشن بھاگیرتا کے ذریعہ ہر گھر کو پانی کی سپلائی کا آغاز کیاتھا۔انہوں نے تین ہزار روپئے وظیفہ دینے زعفرانی جماعت کے وعدہ پر کہا کہ گجرات میں بی جے پی صرف 600روپئے ہی وظیفہ دے رہی ہے۔انہوں نے تعجب کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جب گجرات میں بی جے پی 600روپئے وظیفہ فراہم کررہی ہے تو پھر وہ حضورآباد میں کس طرح تین ہزار روپئے وظیفہ دے گی؟

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details