حکمران جماعت ٹی آر ایس اور بی جے پی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے رائے ووٹرز میں رقومات تقسیم کرنے کا ایک دوسرے پر الزام لگایا۔ اسی دوران وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار وہاں پہنچے۔ تاہم برہم بی جے پی کے کارکنوں نے ان کی کاروں کے قافلہ کو روک دیا اور الزام لگایا کہ کار میں رقم رکھی ہوئی ہے جو ووٹرز میں تقسیم کرنے کے مقصد سے لائی گئی ہے۔
تلنگانہ وزیر کے قافلے پر بی جے پی کارکنوں کا حملہ - جی ایچ ایم سی الیکشن
جی ایچ ایم سی انتخابات کے موقع پر کوکٹ پلی ڈویژن میں بی جے پی کے کارکنوں نے تلنگانہ کے وزیر کے قافلہ کی ایک کار پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ان کی کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس موقع پر کچھ دیر کے لئے کشیدگی دیکھی گئی۔
تلنگانہ وزیر کے قافلے پر بی جے پی کارکنوں کا حملہ
اس موقع پر بی جے پی کے کارکنوں نے وزیر کے سکیورٹی اہلکاروں کی کار پر حملہ کرتے ہوئے اس کے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔ دونوں جماعتوں کے گروپس کے جذبات کو سرد کرنے کے لئے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں:جی ایچ ایم سی انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ: سی پی آئی