سنجے نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے چندرشیکرراو انتقامی کاروائیاں کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا وزیراعلی کے سی آر نے کھمم میں ایک صحافی کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کرنے کا کیس درج کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کے بارےمیں حقائق شائع کرنے والےجریدوں اورصحافیوں کے خلاف غیر قانونی کیسز درج کیے جارہے ہیں جس کی انھوں نے مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئلہ کی کان سے ہاتھی کے دانت برآمد
اس موقع پر بی سنجےنے کہاحقائق شائع کرنے والے اخبارات اور صحافیوں کے خلاف درج کیے گئے غیر قانونی کیسز فوری طور پر واپس لئے جائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی صحافیوں اور اخبارات کے ذمہ داروں کے ساتھ کھڑے رہے گی۔