حیدرآباد میں بی جے پی کی ریاستی عاملہ کے دوروزہ اجلاس کا آج سے آغاز ہوا۔اس موقع پر بنڈی سنجے نے پارٹی پرچم لہرایا۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی، بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما ڈی کے ارونا اور سدھاکر ریڈی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پر کشن ریڈی اور بندی سنجے نے ایٹالہ راجندر Etala Rajandarکو تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر خطاب Speech کرتے ہوئے ای راجندر نے چندرشیکھرراو پر شدید نکتہ چینی Criticized کی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لیے اچھے دن آنے والے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کو خون بہانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔