اردو

urdu

By

Published : Apr 13, 2023, 11:15 AM IST

ETV Bharat / state

BJP on Paper Leak Issue پیپر لیک معاملے کے خلاف بی جے پی 15 اپریل کو احتجاج کرے گی

ریاست تلنگانہ میں پبلک سروس کمیشن کا امتحانی پیپر اور دسویں جماعت کے دو پیپر لیک ہونے پر سیاست جاری ہے۔ دونوں ہی معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ بی جے پی حکمراں پارٹی پر نوجوانوں کے مستقبل کو خراب کرنے کا الزام عائد کررہی ہے۔ BJP on Paper Leak Issue

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: ورنگل اربن کوآپریٹیو بینک کے چیئرمین ایربیلی پردیپ راؤ نے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) گروپ-1 کے امتحان میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج منظم کیا جائے گا۔ روزگار سے جوڑنے والا یہ امتحان سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

بی جے پی 15 اپریل کو نرودیوگا مارچ کا انعقاد کرے گی۔ اس ریلی کی قیادت بی جے پی کے ریاستی صدر اور کریم نگر کے ایم پی بندی سنجے کریں گے، اور کاکتیہ یونیورسٹی ایکس روڈ سے شروع ہوکر ہنوماکنڈہ میں امبیڈکر مجسمہ پر اختتام پذیر ہوگی۔ بی جے پی کا سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ آئی ٹی، ایم اے اینڈ یو ڈی کے وزیر کے ٹی راما راؤ کو کابینہ سے ہٹایا جائے اور ٹی ایس پی ایس سی امتحان دینے والے ہر نوجوان کو ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے"۔

پردیپ راؤ نے بدھ کو یہاں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ٹی ایس پی ایس سی پیپر لیک ہونے کی ناکامی کی ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔ پردیپ راؤ نے کہا کہ انہیں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) پر کوئی بھروسہ نہیں ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، بدعنوان بی آر ایس حکومت بے روزگار نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے مقابلے میں، بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت بھرتی کے امتحانات کو مؤثر طریقے سے سنبھال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلی کے سی آر حکومت کے خاتمے کی سمت طے کرے گی۔ پردیپ راؤ نے کہا کہ بنگارو تلنگانہ کا خواب دکھانےکے بجائے، ریاستی حکومت کو نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے سی آر حکومت کا خاتمہ کرے گی، جو بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپر کے لیک ہونے کی وجہ سے طلبہ میں تشویش

ABOUT THE AUTHOR

...view details