اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی گولکنڈہ پر زعفرانی پرچم لہرائے گی' - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ 2023کے عام انتخابات میں بی جے پی اقتدار پرقبضہ کرنے کےلیےسخت محنت کرے گی۔

'بی جے پی گولکنڈہ پر زعفرانی پرچم لہرائے گی'
'بی جے پی گولکنڈہ پر زعفرانی پرچم لہرائے گی'

By

Published : Jan 17, 2021, 2:26 PM IST

پارٹی کی عاملہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے نے کہا کہ پارٹی گولکنڈہ پر زعفرانی پرچم لہرائے گی۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ علحدہ ریاست تلنگانہ عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لئے تشکیل دی گئی تھی تاہم اس میں کوئی پیشرفت نہیں کی گئی۔ٹی آرایس حکومت ریاست میں تین لاکھ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔

انہوں نے ریاست کو قرض کے جال میں پھنسادینے کیلئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر برہمی ظاہر کی ار کہاکہ حکومت کی غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کی اسکیم کے ذریعہ مکانات کی تعمیر مرکزی حکومت کے فنڈس کے ذریعہ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وباکے دوران پارٹی نے بیشتر فلاحی کام انجام دیئے جبکہ حکمران جماعت ٹی آرایس کے رہنما انفکشن کے خوف سے گھروں میں آرام کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت نے آیوشمان بھارت پروگرام کو نظرانداز کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ تین برس کے دوران ریاست کے بے روزگارنوجوانوں کو مالی مدد فراہم نہ کرنے پر وزیراعلی پر نکتہ چینی کی اورکہا کہ تاخیر سے ادائیگی کی وجہ سے ملازمین اور وظیفہ یابوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details