حیدرآباد: اسٹینڈاپ کامیڈین منورفاروقی Stand up comedian Munawar Faruqui کے شہر حیدرآباد میں شو کی تلنگانہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کی جانب سے مخالفت کے بعد زعفرانی جماعت کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھی کامیڈین کی شو کی شدید مخالفت کی ہے۔
راجہ سنگھ نے ایک جاری کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ اس شخص پر ملک کی 16 ریاستوں میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے منور فاروقی کے تعلق سے نازبیا الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے حیدرآباد میں شوکرنے کے لئے مدعو کیا ہے جو 9 جنوری کو ہونے والا ہے۔
راجہ سنگھ نے کہا کہ کامیڈین Munawwar Farooqui’s Show نے ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی ہے۔ اس کے کامیڈی شو میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو مخالف افراد شرکت کرتے ہیں۔ کامیڈین بھگوان رام، سیتا کی اپنے کامیڈی شو میں بے عزتی کرتا ہے۔ کئی سرکردہ شخصیات کے خلاف بھی اس نے ریمارکس کئے ہیں۔ ایسے بیکار شخص کو تلنگانہ کے وزیر تارک راماراؤں نے تلنگانہ میں شوکرنے کیلئے مدعو کیا ہے۔