اردو

urdu

ETV Bharat / state

Harish Rao on BJP: 'بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش میں' - بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ نے کہا کہ جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ Harish Rao on BJP

بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش میں
بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش میں

By

Published : Jun 22, 2022, 7:35 AM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے بے روزگار نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں ڈرانے کا الزام عائد کیا۔ منتھنی میں مدر اینڈ چائلڈ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے ایشور بھی موجود تھے۔ Harish Rao on BJP ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے غلط فیصلوں سے نوجوان سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کےلیےمجبور ہوئے ہیں ۔ ملک میں 16 لاکھ سے زائد سرکاری جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ مرکزی حکومت ان جائیدادوں پر تقررات کرنے کے معاملے میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ سرکاری اداروں کو فروخت کردیا جارہا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ وہاں بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: President Election: اپوزیشن اجلاس میں مجلس مدعو، شرد پوار نے تبادلہ خیال کےلیے اسدالدین اویسی کو دی دعوت

وزیراعلی کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ 7 سال کے دوران ہر شعبہ میں بڑی تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ بالخصوص محکمہ آبپاشی ، تعلیم، طب میں مثالی ترقی ہورہی ہے۔ ریاست میں 30 میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں ۔ متحدہ ضلع کریم نگر میں چار نئے میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ مرکز کی ڈبل انجن کی سرکار ٹربل انجن میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details