اردو

urdu

ETV Bharat / state

Metro Services Suspended in Hyderabad: حیدرآباد میں بی جے پی کا جلسہ، میٹرو خدمات معطل - سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی کا انتظام

پیراڈائز، پریڈ گراؤنڈز اور پریڈ گراؤنڈز کے قریب جے بی ایس میٹرو اسٹیشن پر خدمات شام 5.30 بجے سے رات 8 بجے تک معطل کردی گئی ہیں۔ Metro Services Suspended in Hyderabad

حیدرآباد میں بی جے پی کا جلسہ، میٹرو خدمات معطل
حیدرآباد میں بی جے پی کا جلسہ، میٹرو خدمات معطل

By

Published : Jul 3, 2022, 1:06 PM IST

بی جے پی کے جلسہ کے پیش نظر آج سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ پارٹی کے لیڈروں کی بڑی تعداد میں اس جلسہ میں شرکت کے پیش نظر پولیس نے شہر کے کئی علاقوں میں 2 بجے دن سے رات 10 بجے تک ٹریفک پر پابندیاں عائد کر دیں۔ دوسری جانب پیراڈائز، پریڈ گراؤنڈز اور پریڈ گراؤنڈز کے قریب جے بی ایس میٹرو اسٹیشنوں پر خدمات شام 5.30 بجے سے رات 8 بجے تک معطل کردی گئی ہیں۔ اس دوران میٹرو ٹرینیں ان اسٹیشنوں پر نہیں رکیں گی۔ میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے مسافروں سے کہا کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔ واضح کیا گیا ہے کہ باقی اسٹیشنوں پر خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ Metro Services Suspended in Hyderabad

یہ بھی پڑھیں: BJP National Working Committee Meeting: تلنگانہ میں جیت حاصل کرنا ہمارا ہدف ہے: تارکیشور پرساد


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details