حیدرآباد:حیدرآباد بی جے وائی ایم (بی جے پی جنتا یوا مورچہ) کے صدر نتن نڈکر کی قیادت میں چند کارکنوں نے بدھ کے روز شہر کے معظم جاہی چوراہے پر پٹھان فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا پتلہ نذر آتش کیا اور شاہ رخ خان کو انتباہ دیا گیا کہ وہ ہندوؤں کی توہین کرنا بند کردے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ایک گانے 'بے شرم رنگ' میں دپیکا پڈوکون کے بھگوا رنگ میں بکنی پہن کر ڈانس کرنے پر تنازع کھڑا کیا جارہا ہے۔ Bharatiya Janata Yuva Morcha Protest in Hyderabad
Protest Against Pathan Movie حیدرآباد میں پٹھان فلم کے خلاف بی جے پی کا احتجاج - شاہ رخ خان کا علامتی پتلہ نذر آتش
حیدرآباد میں بی جے پی کی نوجوان تنظیم بی جے وائی ایم نے پٹھان فلم کے گیت 'بے شرم رنگ' کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔ Protest against Pathan Film in Hyderabad
etv bharat urdu khabar
حیدرآباد میں پٹھان فلم کے خلاف بی جے پی کا احتجاج
یہ بھی پڑھیں:
تنازع اتنا بڑھا دیا گیا ہے کہ اس پر نہ صرف بی جے پی بلکہ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے میں تبدیلی کی جائے ورنہ فلم کو مدھیہ پردیش میں ریلیز پر غور کیا جائے گا۔ اس تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر بی جے پی رہنما منوج تیواری اور دیگر کئی اداکاراؤں کے بھگوا پہن کر ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے جن میں اکشے کمار، موجودہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی اور کنگنا رناوت کے ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ BJP Protest against Pathan Film in Hyderabad