بی جے پی کی قومی عاملہ کے شہر حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں جاری اجلاس میں زعفرانی جماعت کے لیڈروں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک سیاسی قرارداد پیش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کے ریاستی صدور کو مشورہ دیا کہ رہنماوں کو ہمیشہ عوام کے درمیان رہنا چاہئے۔عوام کے دکھوں کو جاننا چاہئے اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ BJP Pass a Political Resolution in Hyderabad
ارکان پارلیمان کو اپنے پارلیمانی حلقوں کے اندر اسمبلی حلقوں کا دورہ کرنا چاہیے۔ آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواشرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پہلے دن معاشی قراردادوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسرے دن سیاسی قرارداد پر مباحث ہوئے اور اس کو منظوری دی گئی۔انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ نے ایک قرارداد پیش کی جس کو با اتفا ق آرا منظور کرلیاگیا۔انہوں نے کہاکہ امیت شاہ نے گجرات فسادات پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی قراردیا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے تمام الزامات کو جھوٹ قراردیا اوراس کو سیاسی سازش سے تعبیر کیا ہے۔