اردو

urdu

ETV Bharat / state

Owaisi Slams Centre مودی حکومت کے سی آر خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے، اویسی

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کی دختر کو ای ڈی کی جانب سے دہلی شراب کیس کے معاملے میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیے جانے سے قبل اویسی نے وزیر اعلیٰ کے سی آر اور انکے اہل خانہ کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

a
a

By

Published : Mar 11, 2023, 4:10 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ) :آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے خاندان کی حمایت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سخت تنقید کی۔ یاد رہے کہ دارالحکومت دہلی کے شراب لائسنس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای دی) کی جانب سے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر کی دختر کے کویتا سے پوچھ کی جا رہی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے کے سی آر کی زیر قیادت جامع ترقی کی راہ پر گامزن ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی سخت تنقید کی۔

اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے؛ انہوں نے لوگوں سے ہتھیار گھر پر رکھنے کو کہا ہے لیکن (اس کا محاسبہ لینے کے بجائے) مودی حکومت تلنگانہ کی جامع ترقی میں ان کی قیادت کے لیے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور ان کے خاندان کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔‘‘ اویسی کا یہ تبصرہ دہلی شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ کے سی آر کی بیٹی ’’کے کویتا‘‘ سے پوچھ گچھ سے قبل سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کویتا کو حیدرآباد کے تاجر ارون رام چندر پلئی کے آمنے سامنے بٹھایا جائے گا، جنہیں پیر کی رات شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایم ایل سی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور بی آر ایس کے خلاف مرکزی سرکار کی جانب سے جاری سمن کو ’’ڈرانے اور دھمکانے کا ہتھکنڈہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی، مرکز کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے لڑتی رہے گی اور ایک روشن اور بھارت کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کرے گی۔

مزید پڑھیں:Delhi Liquor Policy Case کے کویتا کی ای ڈی کے دفتر میں حاضری

ادھر، کویتا نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’’میں مرکز میں برسراقتدار پارٹی سے بھی یہ جاننا چاہوں گا کہ ہمارے لیڈر، سی ایم کے سی آر کی لڑائی اور آواز کے خلاف اور پوری بی آر ایس پارٹی کے خلاف ڈرانے دھمکانے کے یہ ہتھکنڈے ہمیں نہیں روکیں گے۔ کے سی آر گارو کی قیادت میں ہم، آپ کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے اور ہندوستان کے روشن اور بہتر مستقبل کے لیے آواز اٹھانے کے لیے لڑتے رہیں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details