اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹوپی پہن کر عید کی مبارکباد، پولیس افسر پر کارروائی کا مطالبہ - پولیس افسر

ملک بھر میں عید کا تہوار پُر امن طریقے سے منایا گیا۔ عام لوگوں کے علاوہ مختلف پارٹی کے سیاسی رہنماؤں اور انتظامیہ نے بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔

raja singh

By

Published : Jun 6, 2019, 5:12 AM IST

حالانکہ حیدرآباد پولیس کے ایک پولیس افسر (ایس ایچ او) کی عید کی مبارکباد پر تنازع شروع ہو گیا ہے۔

حیدرآباد کی گوشہ محل سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دراصل پولیس کی وردی میں عید کی نیک خواہشات دیتے ہوئے فلک نما پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شری نواس نے سر پر جالی دار ٹوپی لگا رکھی تھی۔ راجا سنگھ نے اسے قانون کی خلاف ورزی بتایا ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوپی پہن کر عید کی مبارکباد، پولیس افسر پر کارروائی کا مطالبہ

راجا سنگھ نے ٹویٹر پر بھی ایس ایچ او کا ویڈیو شیئر کیا ہے اور تلنگانہ کے ڈی جی پی سے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار بھی عیدگاہ عید منانے پہنچے تھے اور یہاں لوگوں سے معانقہ کر کے بہترین حفاظتی انتظامات کا یقین دلایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details