اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Meeting in Hyderabad حیدرآباد میں بی جے پی کے گیارہ ریاستوں کے صدور اور جنرل سکریٹریز کا اجلاس - Telangana assembly election 2023

اس میٹنگ میں بی جے پی کے لیڈروں نے آئندہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

BJP Meeting in Hyderabad
BJP Meeting in Hyderabad

By

Published : Jul 9, 2023, 5:32 PM IST

Updated : Jul 9, 2023, 7:07 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی دار الحکومت حیدرآباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی دفتر میں پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں 11 ریاستوں کے صدور اور جنرل سکریٹریز کا اجلاس ہوا جس میں بی جے پی کے لیڈروں نے آئندہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے ایک ساتھ بیٹھ کر غور و خوض کیا۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے 12ریاستوں کے بی جے پی سربراہوں اور جنرل سکریٹریز کو مختلف ہدایات دیں تاکہ آنے والے انتخابات سے قبل نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ایکشن پلان تیار کیا جاسکے۔ یہ اجلاس وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ روز ضلع ورنگل میں ہوئے جلسہ کے اگلے دن یعنی اتوار کو منعقد ہوا جسے کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔ تلنگانہ میں آئندہ 5ماہ کے بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جنوبی ہند کی اہم ریاست کرناٹک میں پارٹی کو ہوئی شکست کے بعد بی جے پی کرناٹک کی سرحد سے لگی اس تلگو ریاست میں اپنے امکانات تلاش کررہی ہے۔

حال ہی میں اس کے ریاستی سربراہ بنڈی سنجے کو تبدیل کرتے ہوئے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کو ریاست میں پارٹی کی باگ ڈور حوالے کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں تلنگانہ میں پارٹی قیادت کی تبدیلی کے بعد بھی تلنگانہ کے بعض لیڈروں کے درمیان ناراضگیوں اور اختلافات کو دور کرنے پر غوروخوض کیاگیا۔ جے پی نڈا نے نئے صدر کشن ریڈی سے ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماوں کے درمیان پائی جانے والی ناراضگیوں کے سلسلہ میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے پارٹی لیڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ آپسی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے آنے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات میں بھی بہتر سے بہتر مظاہرہ کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔

مزید پڑھیں: Telangana Politics مودی نے تلنگانہ میں مختلف پروجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا

بی جے پی تلنگانہ کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ، میزورم، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کامیابی چاہتی ہے۔ اس اجلاس میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، پارٹی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا، آندھراپردیش بی جے پی کی صدر پورندیشوری نے بھی شرکت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اجلاس کے دوران نڈا نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں زعفرانی جماعت کو کامیابی دلانے کے سلسلہ میں رہنمائی کی اور اہم ذمہ داریوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے یا پھر جاریہ ماہ میں مودی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی ہند کی ریاستوں میں پارٹی کو مستحکم کرنے اور ان ریاستوں سے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے ایجنڈہ کے ساتھ یہ اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں تلنگانہ، آندھراپردیش، کرناٹک، انڈومان، لکشادیپ، پوڈوچیری، مہاراشٹرا، ممبئی، گوا، ٹاملناڈو اور کیرالا کے پارٹی لیڈروں نے شرکت کی۔
یو این آئی

Last Updated : Jul 9, 2023, 7:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details