تلنگانہ میں دوباک اسمبلی حلقہ میں کامیابی اور جی ایچ ایم سی کے نتائج کے بعد بی جے پی کے حوصلے بلند ہیں۔
اب بی جے پی کی نگاہ ناگرجناساگر ضمنی انتخاب پر ہے۔ اس حلقے میں کامیابی کے لیے بی جے پی کی جانب سے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ورنگل اور کھمم کارپوریشنز کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ مذکورہ کارپوریشنز کے انتخابات مارچ میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
بی جے پی کو مضبوط امیدواروں کی تلاش ہے، بی جے پی ان انتخابات میں جیت کے ذریعہ ریاست کی عوام کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اب تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا متبادل بی جے پی ہے۔
اس سلسلے میں ریاستی بی جے پی رہنماوں کی ایک فہرست مرکزی بی جے پی کو بھیجی گئی ہے۔ جس میں اگلے انتخابات کے لیے امیدواروں کو قطعیت دینا اور دیگر امور کی انجام دہی سے متعلق تفصیل درج ہے۔
بی جے پی کا دعوی ہے کہ 2023 اسمبلی الیکشن کے بعد تلنگانہ میں حکومت بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں بھارت بند کامیاب رہا