اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: بی جے پی کی ٹی آر ایس سے کوئی مفاہمت نہیں: بنڈی سنجے - تلنگانہ کی خبریں

بنڈی سنجے نےالزام لگایا کہ وزیراعلیٰ، کے چندر شیکھر راؤ نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم مودی سےملاقات کی تاکہ ان کو گمراہ کیا جاسکے۔ یہ بتانے کے لیے کہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس، بی جے پی کی دوست ہے۔

بی جے پی کی ٹی آرایس سے کوئی مفاہمت نہیں
بی جے پی کی ٹی آرایس سے کوئی مفاہمت نہیں

By

Published : Sep 4, 2021, 4:23 PM IST

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے معاملہ میں ریاست سے ناانصافی کی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں 299 ٹی ایم سی پانی کے لیے مضبوطی سے دلائل پیش نہیں کئے گئے تھے۔سنجے جو اپنی یاترا کو آٹھویں دن جاری رکھے ہوئے ہیں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم مودی سےملاقات کی تاکہ ان کو گمراہ کیا جاسکے۔ یہ بتانے کے لیے ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس، بی جے پی کی دوست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:KCR MEETS MODI: آئی پی ایس کیڈر میں اضافہ اور امداد کی درخواست

انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کی ٹی آرایس سے کوئی مفاہمت نہیں ہے جب کہ ٹی آر ایس کی کانگریس کے ساتھ دوستی ہے۔ بنڈی سنجے جنہوں نے گزشتہ ہفتہ حیدرآباد سے یاترا کی شروعات کی تھی آج 8ویں دن وقارآباد کے ڈینٹل اسپتال سے اس کی شروعات کی۔

اس یاترا میں آج مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیویندرفڈنویس نے بھی شرکت کی۔بنڈی سنجے کا ماننا ہے کہ اس یاترا کا اہم مقصد عوام میں بھروسہ پیدا کرنا اور ٹی آرایس حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ اس یاترا کے دورا ن بنڈی سنجے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details