اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: دوباک ضمنی انتخاب میں بی جے پی کامیاب - بی جے پی امیدوار رگھونند راؤ

تلنگانہ میں دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے حکمراں ٹی آر ایس کو پچھاڑ دیا جبکہ اس جیت کو ریاست میں بی جے پی کے بڑھتے قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

BJP Dubbak by-poll win serves a warning to TRS in Telangana
تلنگانہ: دوباک ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی کامیابی

By

Published : Nov 10, 2020, 5:08 PM IST

تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ دوباک کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار ایم رگھونندن راؤ نے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ٹی آر ایس کی امیدوار سجاتا کو شکست ہوئی۔

بی جے پی امیدوار رگھونند راؤ کو کل 62772 ووٹ ملے وہیں ٹی آر ایس کی سجاتا کو 61302 اور کانگریس امیدوار سرینواس ریڈی کو 21819 ووٹ حاصل ہوئے۔

بی جے پی امیدوار نے صرف 1470 ووٹوں کے فرق سے ٹی آر ایس امیدوار کو شکست دیدی۔ رگھونند راؤ کی جیت کے بعد ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی راجہ سنگھ حیدرآباد کے گوشہ حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

حلقہ اسمبلی دوباک کے ضمنی انتخاب کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی جس میں 82 فیصد رائے دہی درج کی گئی۔ آج صبح 8 بجے اندور انجینئرنگ کالج کے ڈی بلاک میں رائے شماری کا آغاز ہوا۔ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر بھارتی ہولی کیری کی نگرانی میں رائے شماری کا عمل مکمل ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details