اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں بی سی بندھو اسکیم پر عمل کرنے کا مطالبہ - بنڈٰی سنجے

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ریاست کے بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے بھی دلت بندھو اسکیم کے خطوط پر بی سی بندھواسکیم پر عمل کرنے کامطالبہ کیا۔

تلنگانہ میں بی سی بندھو اسکیم پر عمل کرنے بی جے پی کا مطالبہ
تلنگانہ میں بی سی بندھو اسکیم پر عمل کرنے بی جے پی کا مطالبہ

By

Published : Sep 26, 2021, 6:45 PM IST

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ریاست کے بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے بھی دلت بندھو اسکیم کے خطوط پر بی سی بندھواسکیم پر عمل کرنے کامطالبہ کیا۔

بنڈی سنجے جنہوں نے اپنی پرجا سنگرام یاترا کے 30دن مکمل کرلئے ہیں نے اس خصوص میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو مکتوب روانہ کیاجس میں انہوں نے اہل ہر بی سی خاندان کو دس لاکھ روپئے کی مدد فراہم کرنے کی خواہش کی۔

یہ بھی پڑھیں:کے ٹی آر نے سیول سروسز میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی

انہوں نے کہاکہ بی سی طبقہ کی آبادی ریاست کی آبادی کا 50فیصد ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے دور میں بی سی سب پلان پر مناسب عمل نہیں کیاجارہا ہے۔46بی سی طبقات کے لئے عزت نفس بھون کا وعدہ کیاگیا تھا۔اس بھون کی تعمیر کا کیاہوا؟انہوں نے کہاکہ بنکروں کو چاول اور ہیلت کارڈس کی سہولت فراہم کی جائے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details