اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ سکریٹریٹ میں عبادت گاہ کا انہدام، بی جے پی کی مذمت - تلنگانہ سکریٹریٹ

بی جے پی نے تلنگانہ سکریٹریٹ کامپلکس میں مذہبی عبادت گاہ کے انہدام پر ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سخت نتائج کےلیے خبردار کیا ہے۔

BJP condemns damage to religious place in Telangana Secretariat
تلنگانہ سکریٹریٹ میں مندر کا انہدام، بی جے پی کی مذمت

By

Published : Jul 10, 2020, 7:36 PM IST

تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ عبادت گاہ کو منہدم کرنا توہین آمیز کاروائی ہے۔ تلنگانہ حکومت ہندوؤں کے مذہبی جذبات کی توہین کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ میں اس طرح مندر کی انہدامی کاروائی ہندوؤں کے جذبات کی توہین سمجھی جائے گی۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سکریٹریٹ کا دورہ کریں اور حکومت کی کاروائی پر معافی مانیں۔

بی جے پی نے فوری طور پر منہدم مندر کی جگہ نیا مندر تعمیر کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تلنگانہ سکریٹریٹ کامپلکس میں دو مساجد اور ایک مندر کو منہم کی گئی۔ ریاستی حکومت سکریٹریٹ کی پرانی عمارتوں کو منہدم کرکے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے۔

حکومت کی کاروائی میں دو مساجد اور ایک مندر کو منہدم کردیا گیا جس کی مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے سخت مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کے سی آر نے عبادت گاہوں کی انہدامی کاروائی پر معذرت خواہی کرتے ہوئے اسی مقام پر حکومت کی جانب سے نئی عبادت گاہوں کی تعمیر کا وعدہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details