حیدرآباد:تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بی جے پی کی دو روزہ نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر وزیر داخلہ امت شاہ تک اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کابینہ وزیر شریک ہوئے تھے۔ اس دوران خاص طور پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کی باتیں کی گئی۔ تمام بی جے پی لیڈران نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بتایا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے وزیر اجے بھٹ کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جس میں انہوں نے تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت کی تشکیل کے بارے میں بات کی۔ BJP Claims Victory in Telangana Assembly Elections
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بتایا کہ انہوں نے خود تلنگانہ کے کچھ اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا۔ وہاں عوام موجودہ حکومت (ٹی آر ایس) کے خلاف ہے۔ لوگ اس سے تنگ آچکے ہیں۔ اگلی حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کی بننے والی ہے۔ عوام کا جوش و خروش دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے۔