تلنگانہ کے حلقہ دوباک کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں آج بی جے پی نے زور و شور سے انتخابی مہم چلائی۔
اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کہا کہ ' میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنی جیت کے لیے ٹی آر ایس کو شکست دیں اور بی جے پی کو جتائیں'۔
بنڈی سنجے نے اس موقع پر وزیراعلی کے سی آر اور ان کے فرزند کے ٹی آر کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ کے سی آر نے نوکریوں کا وعدہ کیا اور اسے پورا نہیں کیا۔ ڈبل بیڈ روم گھر ہر غریب کو دینے کا وعدہ کیا اسے چھ برس میں پورا نہیں کیا۔ اور اب ایک بار پھر دھوکہ دینے کے لیے ڈبل بیڈ روم گھر دینے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔
انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ ٹی آرایس کے جھوٹ پر یقین نہ کریں۔