حیدرآباد:مجلس اتحاد المسلین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت ﷺ میں گستاخی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجہ سنگھ نے جو ویڈیو جاری کیا ہے اس سے مسلمانوں کو شدید روحانی تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کے نزدیک حضور ﷺ کی محبت جان سے بھی زیادہ ہے اور اسی سے ایمان کا دار و مدار ہے اور رسول اللہ ﷺ ہمارا دل ہے، جان بوجھ کر یہ ویڈیو جاری کیا گیا تاکہ مسلمانوں سے نفرت کا اظہار ہو۔ BJP attempts to create a communal atmosphere in Hyderabad
یہ بھی پڑھیں:
اویسی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گنیش کا جلوس اور ربیع الاول کا مہینہ ہے جس میں مسلمان جلوس نکالتے ہیں ان دونوں مواقع پر فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ مجلس نے تلنگانہ کے اسپیکر کو ایک لیٹر روانہ کیا جس میں راجہ سنگھ کی رکنیت کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ Remarks Against Prophet۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی رکن اسمبلی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسپیکر کو حق ہے کہ وہ اس ممبر کو معطل کریں اور اس کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔ Raja Singh MLA membership should be suspended
-
یہ بھی پڑھیں: Over Remark on Prophetگستاخیٔ رسول کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج جاری، پولیس نے اولڈ سٹی میں پٹرول پمپس بند کروائے
اویسی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجہ سنگھ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ شہر میں دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔ سٹی پولیس نے بدھ کے روز پرانے شہر کے کچھ حصوں میں تمام پٹرول پمپس کو بند کردیا کیونکہ گوشہ محل سے بی جے پی کے اب معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف ان کے مبینہ متنازعہ ریمارکس کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے پرانے شہر میں حالات کشیدہ ہیں۔ پرانے شہر کے میرچوک، گوشہ محل اور چار مینار کے متعدد علاقوں میں رپیڈ ایکشن فورسز تعینات کی گئی ہے۔ پولیس نے شالی بندہ سے چندرائن گٹہ سرکل تک مارچ کیا۔ پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ساؤتھ زون میں دکانیں اور دفاتر رات 8 بجے بند کرائے جائیں۔ RAF forces deployed in Hyderabad
بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ کے نازیبا تبصرہ کے خلاف حیدرآباد کے پرانے شہر میں احتجاج جاری ہے۔ صبح پولیس نے شالی بنڈہ میں احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ریپڈ ایکشن فورس کے ساتھ پرانے شہر پہنچ گئی ہے۔ پولیس چارمینار کے متعدد علاقوں میں فلیگ مارچ کرے گی۔ ڈی سی پی سائی چیتنیا نے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ منڈل زون میں کسی بھی ریلی کی اجازت نہیں ہے۔ Remarks on Prophet Muhammad
راجہ سنگھ کے متنازع تبصروں کے تناظر میں پرانے شہر میں کل رات سے ہی راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ چارمینار، مدینہ، چندرائن گٹہ، بارکس، سٹی کالج اور دیگر علاقوں میں کثیر تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہوئے اور راجہ سنگھ کے خلاف نعرے بازی کی۔ جس کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ کے اے سی پی اے آر سرینواس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پٹار گھاٹی کے کارپوریٹر سہیل قادری شالی بنڈہ میں ایک ریلی میں شرکت کے لیے جارہے تھے تبھی پولیس نے انہیں روک دیا۔
اس موقع پر کشیدگی کا ماحول تھا۔ جب کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے 31 افراد کو گرفتار کر کے کنچن بھاگ پی ایس لے گئی۔ اسی دوران دوپہر میں پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلیوں کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم صبح کے وقت شالی بندہ میں احتجاج کے پیش نظر پولیس نے پیشگی ریپڈ ایکشن فورس کو تعینات کر دیا۔رات کے وقت بھی پرانے شہر کے اطراف میں اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ 20 more arrested at Shalibanda
اسی درمیان حیدرآباد سٹی پولیس نے بدھ کے روز پرانے شہر کے کچھ حصوں میں تمام پٹرول پمپس کو بند کردیا کیونکہ گوشہ محل سے بی جے پی کے اب معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف ان کے مبینہ متنازعہ ریمارکس کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ BJP MLA Raja Singh Remark۔پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی پر جاری احتجاج کے دوران پولیس نے حیدرآباد کے اولڈ سٹی میں پٹرول پمپس کو بند کر دیا کیونکہ احتجاج جاری ہے۔ چارمینار ابھی کے لیے کھلا ہے لیکن اگر کوئی بڑا احتجاج ہوا تو اسے بند کیا جا سکتا ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) نے واضح کیا کہ چارمینار کو زائرین کے لیے فی الحال کھلا رکھا گیا ہے، لیکن کسی بڑے احتجاج یا جھڑپ کی صورت میں اسے بند کر دیا جائے گا۔ Protests continue in Hyderabad against Remark on Prophet Mohammed Police shut down petrol pumps in Old City
یہ بھی پڑھیں:
منگل کو بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں جھڑپوں میں ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے، پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے تبصرے پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے، ساری رات کئی ریلیاں نکالیں۔ سب سے بڑا جلسہ شالی بندہ میں منعقد ہوا۔ مٹھی بھر مسلم مظاہرین کو بھی مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا جب انہوں نے گوشہ محل پہنچنے کی کوشش کی۔ Raja Singh remark against Prophet Mohammad
راجہ سنگھ کو حیدرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد منگل کو ضمانت ملنے کے بعد مظاہرے شروع ہوئے۔ جس کے بعد تشدد کے چھوٹے موٹے واقعات ہوئے۔ مسلم نوجوانوں کے گروپ پرانے شہر میں بدھ کی درمیانی رات بھر احتجاجی ریلیاں نکالتے رہے۔ صبح تین بجے کے قریب ان میں سے کچھ نے گوشہ محل کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے اس کوشش کو روک دیا۔