اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کٹ منی کے سبب ترنمول کے رہنما کا قتل ہوا' - ترنمول

بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے الزام کوبی بنیاد قراردیتے ہوئے بینڈل میں حکمراں جماعت کے رہنما کے قتل کی وجہ کٹ منی قراردیاہے۔

'کٹ منی کے سبب ترنمول کے رہنما کا قتل ہوا'

By

Published : Jun 29, 2019, 7:54 PM IST


ہگلی سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے دوگروہوں کے درمیان جھڑپ میں کسی موت ہوتی ہے تو بی جے پی پرالزام عائد کر دیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بینڈل میں حکمراں جماعت کے حامیوں کے درمیان گروہی تصادم کے نتیجے میں دلیپ رام کا قتل ہوا ہے۔قتل کی سب سے بڑی وجہ کٹ منی ہے۔ کٹ منی کے نام پر ترنمو ل کانگریس کے رہنماؤں کو ہدف بنایاجارہا ہے۔

رکن پارلیمان نے مزیدکہاکہ بی جے پی کو ترنمول کانگریس کے کارکنان سے کیا لینا دینا ہے۔ترنمول کانگریس کے عام کارکنان کے پیچھے کیوں پڑے گئی۔حکمراں جماعت کے اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمان اور کونسلرزوغیرہ بی جے پی میں خودبخود شامل ہو رہے ہیں۔

لاکٹ چٹرجی کے مطابق مغربی بنگال کے عوام کٹ منی لینے والے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سے اس قدر ناراض ہیں کہ وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details