حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے ماچاریڈی منڈل میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے نتیجہ میں بہار سے تعلق رکھنے والا مزدور ہلاک ہوگیا۔ مزدور کی شناخت 22 سالہ روہت کے طور پر کی گئی ہے جو دھان کی خریداری کے مرکز میں حمالی کا کام کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق روہت معمول کی طرح دھان کی خریداری کے مرکز پر حمالی کے لئے جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ Bihar labour Died in Kamareddy
وہاں سے گذرنے والی گاڑیوں کے سواروں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کاماریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی۔