اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد پولیس نے بھیم آرمی چیف کو دہلی بھیجا - شہریت ترمیمی قانون حیدر آباد خبر

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی جلسے میں شرکت کرنے آئے بھیم آرمی چیف چندرا شیکھر آزاد کو اتوار کی رات حیدرآباد پولیس نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ذریعے دہلی واپس بھیج دیا۔

حیدرآباد پولیس نے بھیم آرمی چیف چندرا شیکھر آزاد کو واپس بھیج دیا
حیدرآباد پولیس نے بھیم آرمی چیف چندرا شیکھر آزاد کو واپس بھیج دیا

By

Published : Jan 27, 2020, 1:35 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:24 AM IST

شہر میں مختلف احتجاجی پروگراموں میں شرکت کیلئے آئے آزاد اور ان کے ساتھیوں کو حیدرآباد پہنچتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا اور کئی گھنٹے سڑکوں پر گھماتی رہی اور ان کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کیا جاتا رہا۔ رات دیر گئے پولیس سیکیورٹی میں انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایئرپورٹ روانہ کردیا گیا۔

آزاد کو اتوار کے روز مہدی پٹنم میں واقع کرسٹل گارڈن میں شرکت کرنا تھی جس کی پہلے ہی اجازت لی گئی تھی تاہم عین موقع پر اس پروگرام کو منسوخ کردیا گیا جس پر بھیم آرمی کے کارکنوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details