اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم کا حیدرآباد کا دورہ کل - modi will visit to hyderabad

28 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ویکسین کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے حیدرآباد آئیں گے۔

bharat biotech visit of pm modi on 28th november in hyderabad
28 نومبر کو وزیر اعظم کا حیدرآباد دورہ

By

Published : Nov 27, 2020, 11:49 AM IST

کووڈ 19 انفیکشن سے بچنے کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین میں سے ایک حیدرآباد میں تیار کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھارت بائیوٹیک کے ذریعے بنائی جارہی ویکسین کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 28 نومبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے-

  • وزیر اعظم سیرم انسٹی ٹیوٹ جائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 28 نومبر کو ہی پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا بھی دورہ کریں گے، اس انسٹی ٹیوٹ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین بنائی جارہی ہے، اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم 28 نومبر کو پونے پہنچیں گے۔

  • گجرات کا دورہ بھی کرسکتے ہیں

نریندر مودی ہفتے کے روز گجرات کے دورے پر جاسکتے ہیں۔ اس دوران وہ کورونا ویکسین بنارہی کمپنی'جائیڈس کیڈلا' کے پلانٹ کا بھی دورہ کرسکتے ہیں۔

امکان ہے کہ اس دوران وزیر اعظم مودی ویکسین کے حوالے سے کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details