اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھینسہ فساد: اندھادھند گرفتاریوں سے اقلیتی طبقہ میں خوف کا ماحول

ضلع نرمل کے بھینسہ میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد پولیس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر کاروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں کشیدگی دیکھی جارہی ہے۔

By

Published : Jan 14, 2020, 7:24 PM IST

Bhainsa clashes: 35 arrested, situation under control
بھینسہ فساد: اندھادھند گرفتاریوں سے اقلیتی طبقہ میں خوف کا ماحول

پولیس کے مطابق بھینسہ میں حالات پرامن اور قابو میں ہیں۔

دو روز قبل پیش آئے فرقہ وارانہ فساد کے بعد علاقہ میں 144 نافد کیا گیا تھا جس کے بعد بھی حالات مزید کشیدہ ہوگئے تھے اور کئی مقامات پر تصادم کے واقعات پیش آئے تھے۔

تصادم کے واقعات میں مساجد، مکانات، دوکانات اور گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔

مقامی عوام کے مطابق پولیس کی موجودگی میں مساجد اور اقلیتی فرقہ کے مکانات پر پتھر بازی کی گئی اور مختلف مقامات پر آتشزنی بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس ایک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے بے قصور اقلیتی نوجوانوں کو بڑے پیمانہ پر گرفتار کر رہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ وہیں پولیس کے مطابق اب تک 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی جی ناگاریڈی اور پرامود کمار کے علاوہ اعلیٰ پولیس عہدیدار بھینسہ میں قیام کئے ہوئے ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات کو مزید کچھ دنوں تک معطل رکھا جائے گا۔

الیکشن ابزرور شروتی اہوجا نے حالات کا جائزہ لینے کےلیے متاثر علاقوں کا دورہ کیا۔ مقامی افراد نے ان سے شکایت کی کہ انتظامیہ کی جانب سے فساد کے دوران اقلیتی طبقہ کو ہوئے نقصانات کا جائزہ نہیں لیا جارہا ہے بلکہ صرف اکثریتی فرقہ کے نقصانات کو ظاہر کیا جارہا، جس کے بعد شروتی اہوجا نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اقلیتی طبقہ کو ہوئے نقصانات سے متعلق سروے کیا جائے۔

بھینسہ میں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاپڈ ایکشن فورس کو علاقہ میں تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کی رات فرقہ وارانہ طور پر حساس بھینسہ شہر میں معمولی جھگڑے کے بعد دونوں فرقوں میں تصادم ہوگیا جو فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کرگیا تھا۔ زبردست کشیدگی کے بعد پولیس نے شہر میں رات کا کرفیو نافذ کیا۔

بھینسہ میں کشیدہ حالات کے بعد نرمل، عادل آباد، منچریال اور آصف آباد اضلاع میں انٹرنیٹ سرویس کو مسدود کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details