سڑکوں پر بھیک مانگ رہے ان گداگروں کو کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں ہے، ماسک لگائے بنا ہی یہ لوگ عوام کے درمیان جاکر بھیک مانگ رہے ہیں جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ شہریوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔
ان گداگروں میں بیشتر بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ سڑکوں پر غبارے اور دیگر اشیاء فروخت کر کے گزر بسر کرتے ہیں۔