تلنگانہ کے وزیر بلدیات کے ٹی راما راو نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 فیصد کارپوریٹرز کو کارکردگی میں کم ازکم اب بہتری لاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کسی بھی وقت انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس کی سرگرمیوں سے متعلق پیشرفت رپورٹ جاری کی جائے گی۔
وزیر بلدیات اور ٹی آر ایس کے ایگزیکٹو کمیٹی کےصدر راما راؤ نے ایم ایل سی اور بلدی انتخابات کی تیاریوں کےسلسلےمیں گریٹرحیدرآباد کے عوام کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انھوں نےکہا کہ دھرنی پورٹل میں غیر زرعی اثاثوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے لوگوں میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شہر کے باشندوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر جائیداد پر مکمل حقوق نہ ملنے میں کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومت ان سب کو تلاش کرنے اور اسے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔