تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عدالت کی جانب سے غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن پر حکم التواء کو ہٹائے جانے کے بعد رجسٹریشن کا عمل شروع کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غیر زرعی اراضی اور جائیدادوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے پوری طرح تیار ہے۔
حکومت اس ضمن میں عدالت کے اٹھائے گئے اُمور پر وضاحت پیش کرچکی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ چونکہ اس ضمن میں مقدمے کی سماعت 23 نومبر کو مقرر ہے لہذا عہدیداروں کو 25 نومبر سے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔