ان حالات کو دیکھتے ہوئے نامپلی علاقے میں واقع مسجد اے بیٹری لائن کی کمیٹی نے قبرستان کے احاطہ میں 8 لاکھ روپئے کی لاگت سے ایک غسل خانہ تعمیر کیا ہے تاکہ اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کو میت کے غسل کے لیے آسانی ہوسکے۔ Performing Ritual Baths of Deceased
جدید طرز کے غسل خانہ میں تمام تر سہولیات دستیاب رہیں گی جب کہ غسل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے صرف پانچ سو روپئے وصول کئے جائیں گے۔ غسل خانہ میں میت کو غسل دینے غسال کی سہولت رہے گی، اسی طرح زنانہ میت کو غسل دینے کا بھی انتظام یہاں دستیاب رہے گا۔