دونوں اضلاع کے بار کونسل کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ صدر نشین شاد نگر بار کونسل ایڈوکیٹ ستیہ نارائن نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے پیغام دیا کہ 'ہم نے متفقہ طور پر خاطیوں کی مدد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب کوئی وکیل ان قاتلوں کا مقدمہ نہیں لے گا۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے اس مقدمے کی یکسوئی کی چیف جسٹس سے اپیل کی جائے گی۔'