اردو

urdu

ETV Bharat / state

Balka Suman on Sharmila بلکاسمن نے کہا شرمیلا کی زبان غیر مہذب ہے - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

تلنگانہ کے وہپ بلکا سمن نے کہا ہے کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا جو آندھرا سے تعلق رکھتی ہیں، کا خاندان تلنگانہ مخالف ہے، بلکاسمن نے کہا کہ شرمیلا کی زبان غیر مہذب ہے۔ Balka Suman said on Sharmila

Balka Suman said on Sharmila
Balka Suman said on Sharmila

By

Published : Nov 30, 2022, 2:50 PM IST

حیدرآباد: ریاستتلنگانہ کے وہپ بلکا سمن نے واضح کیا کہ علاحدہ تلنگانہ ریاست صرف وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے مرن برت کے بعد ہوئی سرگرمیوں کے بعد ہی بن پایا ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس مقننہ پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا جو آندھرا سے تعلق رکھتی ہیں، کا خاندان تلنگانہ مخالف ہے۔ بلکا سمن نے کہا کہ شرمیلا کے بھائی و اے پی کے موجودہ وزیراعلیٰ وائی ایس جگن نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے خلاف پارلیمنٹ میں پلے کارڈ دکھائے تھے۔ Balka Suman said that Sharmila language is impolite

یہ بھی پڑھیں:

بلکا سمن نے ان کے خلاف نامناسب ریمارکس پر کہا کہ شرمیلا کی زبان غیر مہذب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام وائی ایس خاندان سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام جانتے ہیں کہ اصل چور کون ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کرشنا اور گوداوری کا پانی آندھرا کی طرف کس نے موڑ دیا۔انہوں نے پوچھا کہ شرمیلا تلنگانہ کے بارے میں کیا جانتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبود ٹی آر ایس حکومت کا مشن ہے ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details