حیدرآبادمیں سنسنی پھیلانے والے نابالغ لڑکی کی جسنی زیادتی کے معاملہ میں بالغ ملزم کی بھی ضمانت منظور ہوگئی۔ اس معاملہ میں 6 ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں 5 نابالغ اور ایک بالغ ملزم سعد الدین شامل ہے۔Bail Granted To Rape Accused
چند دن قبل جیوئنل کورٹ نے 5 نابالغ ملزمین کی ضمانت منظور کردی تھی اور آج اس معاملہ کے ملزم نمبر ایک سعد الدین کو ضمانت مل گئی ہے۔ نامپلی عدالت نے جمعرات کو اسے مشروط ضمانت دے دی۔ پچھلے ہفتے جوبلی ہلز پولیس نے جنسی زیادتی صمت دری معاملہ میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔