وشاکھا پٹنم کے مشہور کنگ جارج ہسپتال (کے جی ایچ) میں منگل کے روز دل دہلانے والے مناظر دیکھنے میں آئے، جب ڈیڑھ سال کی بچی کورونا کی وجہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ جب کہ روتے بلبلاتے والدین معصوم کوبچانے کے لیے ڈاکٹروں سے التجا کر رہے تھے۔
اس کنبے کے رشتہ داروں کے مطابق جس کا تعلق ضلع کے اتچت پورم منڈل سے ہے، ویرابابو نزلہ ہونے کے بعد اپنی بچی جھانوکا، کو نجی اسپتال لے گئے۔ تین دن تک اس کا علاج کرنےکے بعد، وہاں کے ڈاکٹروں نے کووڈ کا شک ظاہر کیا اور والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچے کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ جب بچی کا مثبت تجربہ ہوا تو والدین کو بتایا گیا کہ وہ اسے حکومت کے زیر انتظام کے جی ایچ میں لے جائیں۔