حیدرآباد:مجلس صاحبزادگان سوسائٹی اور آصف جاہ اول تا آصف جاہی ششم کے خاندان سے تعلق رکھنے والے صاحبزادگان نے پرنس عظمت جاہ بہادر کے نویں نظام کی حیثیت سے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل وفاداری اور یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنس عظمت جاہ بہادر ہی اس مقام اور منصب کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی بھی فرد جس کا تعلق نظام خاندان سے نہیں ہے وہ اس منصب پر فائز نہیں ہوسکتا۔ 1950ء میں قائم کئے گئے صرفخآص ٹرسٹ‘ کے دستاویزی معاہدے کے مطابق اگر کوئی صاحبزادہ غیر شاہی خاندان کی لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اس کی اولاد صاحبزادگان میں شمار کی جائے گی لیکن اگر کوئی صاحبزادی کسی غیرصاحبزادہ سے شادی کرتی ہے تو اس کی اولاد صاحبزادگان میں شمار نہیں ہوگی۔
صاحبزادگان سے مراد آصف جاہی خاندان کی اولاد ہے۔ اس طرح نظام جو آصف جاہی حکمرانوں کا خطاب رہا ہے‘ اس کا حقدار صرف اور صرف صاحبزادہ ہی ہوسکتا ہے۔