حیدرآباد: اپنے ٹاپرس کو انعامات و اعزازات سےنوازنے کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے اس سال انٹرمیڈیٹ میں سب سے زیادہ نشانات اسکور کرنے والے اپنے دو طلبہ میں ایوارڈ کے ساتھ ہر ایک کو ایک لاکھ روپیے انعام سے نوازا۔ ابرار اللہ حقانی ولد اکرام اللہ حقانی اور محتشین سلطانہ ولد عبد الحمید، ایم ایس جونیر کالج کے دو ایسے ہونہار طلبہ ہیں جنہوں نے اس سال انٹرمیڈیٹ امتحان میں ایم ایس گروپ کے تمام کالجس میں اول مقام حاصل کیا۔ ابرار اللہ حقانی نے انٹر میڈیٹ میں ایم پی سی گروپ کے ساتھ 990 مارکس حاصل کیے جب کہ محتشین سلطانہ نے بھی 990 مارکس حاصل کیے۔ جب کہ ان کا گروپ بی پی سی ہے۔ Awards to MS Junior College Intermediate Toppers
- Free Coaching in Telangana: ایم ایس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مفت کوچنگ
- Students Get APJ Abdul Kalam Award: دو سو سے زائد ہونہار طلبا کو اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ
دونوں ٹاپرس کو ایوارڈ اور رقم حوالہ کرنے کے لیے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع این ایم ڈی سی پر ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان نے دونوں طلبہ کو انعام پر مشتمل چیک حوالہ کیے۔ اس موقع پر ایم ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد اور سینیئر ڈائریکٹر معظم حسین بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔ اس تقریب میں دونوں طلبہ کے والدین اور سرپرست بھی مدعو تھے۔
سینیئر ڈائریکٹر انور احمد نے کہا کہ ٹاپر ابرار اللہ حقانی کو ان کے والد شیخ احمد کے نام پر قائم ایوارڈ دیا گیا جب کہ محتشین سلطانہ کو سینیئر ڈائریکٹر معظم حسین کے والد محمد یوسف حسین سے معنون ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ Intermediate Toppers Students