وزیر داخلہ محمود علی نے کورونا پھیلنے کے تناظر میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
خاص طور پر گھر سے نکلتے وقت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور مرکزی حکومتوں کی طرف سے مرحلہ وار لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آرہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی عام لوگوں کی معاشی ، اقتصادی سرگرمیوں اور مشکلات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ اس دوران جمع ہونے پر انفیکشن ہونے کا زیادہ امکان رہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ خاص طور پر بچے اور بوڑھوں کا زیادہ دھیان رکھا جائے بغیر کسی اشد ضرورت کہ بچے اور بزرگ بلکل باہر نہیں جانا چاہئے۔