حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے ملکم چیروو میں واقع قطب شاہی مسجد کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ ریونیو حکام سے مدد طلب کی۔ ایک مخصوص طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر ملکم چیروو رائدرگم میں واقع قطب شاہی مسجد کے احاطے میں داخل ہوگئے اور اندر جانے کے بعد وہاں کچھ رسومات ادا کیں اور جانور بھی ذبح کیے۔
اس کی اطلاع ملتے ہی مسلمان قطب شاہی مسجد میں جمع ہوئے اور اپنا احتجاج درج کرایا۔ دوسری برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ جن میں سو سے زیادہ خواتین بھی شامل تھیں، مسجد کے پترے کے شیڈ کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ اطلاع ملنے پر رائدرگام پولیس موقع پر پہنچی اور تصادم ہونے سے روک دیا۔ تاہم، پولیس کھلی زمین میں مبینہ طور پر تجاوز کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی کیونکہ پولیس کو وہاں مندر کی موجودگی کا علم نہیں ہے۔ Attempt to Build a temple in Premises of Qutub Shahi Masjid