حیدرآباد میں ایک طالب علم پرخنجرسے حملہ کر کے اس کے ساتھ سیلفی لینے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فلم نگرکے رہنے والے درگاپرساد کو روہن اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پرسوارکرکے راجندرنگرعلاقہ میں موسیٰ ندی کے پاس لے گیا۔ انھوں نے درگاپرساد پرخنجرسے حملہ کردیا جس کی وجہہ سے وہ زخمی ہوگیا۔
حملہ کے بعد روہن نے زخمی کے ساتھ سیلفی لی اورپھروہ اپنے ساتھی کے ساتھ وہاں سے فرار ہوگیا۔ بعد ازاں زخمی کوعلاج کے لیےاسپتال منتقل کیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ حملہ کی وجہ ایک لڑکی کا معاملہ ہے۔ دونوں ایک ہی لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے۔ Attack on a Student in Hyderabad