اردو

urdu

ETV Bharat / state

عادل آباد: چور اے ٹی ایم لے کر فرار - مضافاتی علاقے میں اے ٹی ایم مشین چھوڑ کرفرار

سارقین نے عادل آباد کلکٹریٹ چوک کے قریب واقع ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کو رسیوں سے باندھا اور اسے کھینچنے کے بعد گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

عادل آباد: چور، اے ٹی ایم اکھاڑ کرلے گئے
عادل آباد: چور، اے ٹی ایم اکھاڑ کرلے گئے

By

Published : Feb 5, 2021, 12:47 PM IST

تلنگانہ کے عادل آباد مستقر میں تین چور اے ٹی ایم مشین ہی اٹھا کر لے گئے۔ یہ واردات جمعہ کی صبح اولین ساعتوں میں پیش آئی۔ تین سارقین نے رات تین بجے کلکٹریٹ چوک کے قریب واقع ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کو رسیوں سے باندھا اور اسے کھینچ کر گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ یہ اے ٹی ایم سینٹر2 ٹاون پولیس اسٹیش سے کافی قریب ہے۔

پولیس کے چوکس ہوتے ہی وہ مضافاتی علاقے میں اے ٹی ایم مشین چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سارقین نے دیوی چوک علاقے کے پاس ایک جویلری شاپ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم وہ ناکام رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details